فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ مکمل کیا، جس کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔
صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے نیشنل اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔