Gas Leakage Web ad 1

صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد

0

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یونیسکو کے تحت ورثے کے تحفظ کی عالمی اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدیم تہذیبوں کا مرکز ہے جہاں سنگی دور سے لے کر مغلیہ عہد تک تاریخی تسلسل موجود ہے، جبکہ موہن جو داڑو اور مہر گڑھ سمیت تاریخی مقامات قومی شناخت کی بنیاد ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے مزید کہا کہ گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے فن پارے عالمی توجہ کا مرکز ہیں۔ ان کے مطابق ورثہ صرف تاریخ نہیں بلکہ روزگار اور معیشت کا بھی اہم ذریعہ ہے، اور سیاحت کے فروغ میں تاریخی مقامات کا کلیدی کردار ہے۔ صدر نے نوجوانوں اور مقامی برادریوں پر زور دیا کہ وہ ورثے کے تحفظ میں فعال کردار ادا کریں۔

ڈیزل سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت جدید تکنیکوں کے ذریعے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور ورثے کا تحفظ قومی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بھی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عالمی ثقافتی ورثہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اپنے بھرپور تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور اس ضمن میں بھرپور عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کی طرح اس دن کو اپنے مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کے ساتھ منا رہا ہے، اور انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کے مطابق ثقافتی ورثہ انسانی تہذیب، ماضی کی حفاظت، حال کی عکاسی اور مستقبل کی بنیاد فراہم کرتا ہے، جبکہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ قدیم تہذیبوں اور انسانی تخلیقی صلاحیتوں کا حسین امتزاج ہے جو قومی شناخت کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ثقافتی ورثے کو قومی ترقی اور عالمی روابط کے لیے اہم سمجھتی ہے اور تاریخی مقامات کو یونیسکو کی عالمی فہرستوں میں شامل کرانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ حکومت ڈیجیٹل ثقافتی پلیٹ فارمز کے ذریعے ورثے کو محفوظ بنانے اور دستاویزی شکل دینے میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس سے نہ صرف ثقافت محفوظ ہوگی بلکہ سیاحت اور ثقافتی سفارت کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.