Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی کے اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیا

0

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھ کی سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت کی تھی، جس کے باعث انہیں گزشتہ رات نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق 16 اپریل کی شام مریضہ کو راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل کیا گیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کا فوری طور پر ماہرین امراض چشم سے معائنہ کرایا، جس پر ان کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ کی تشخیص ہوئی۔ تشخیص کے پیش نظر ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا، جس پر بشریٰ بی بی نے رضامندی ظاہر کی، جبکہ ان کی سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔

ذرائع کے مطابق سرجری اور ایک رات اسپتال میں قیام کے بعد مریضہ کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور اب ان کی طبیعت بہتر ہے، تاہم آپریشن کے بعد کے معائنے اور فالو اپ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی ملاقات بھی کرائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.