Gas Leakage Web ad 1

بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات اطلاع دی گئی کہ بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ ان کے علاج سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے اور اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کردیے گئے

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی ملاقات کی اجازت دی جائے، اور ہم بانی سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کے بھی منتظر ہیں، علاج معالجے تک رسائی ایک بنیادی اور قانونی حق ہے۔

مزید برآں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبریں نہایت تشویشناک ہیں، اور پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی صحت اور ہسپتال منتقلی کے معاملے پر خاموشی اور غفلت افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، اور پنجاب حکومت کا رویہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے ہتھکنڈے پہلے بھی ناکام رہے ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے، عمران خان کو کمزور کرنا بغیر مینڈیٹ والی وفاقی اور پنجاب حکومتوں کا ایک خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.