اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جو مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، جبکہ درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کی جائے گی۔
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ مارچ کے لیے فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 99 پیسے مقرر تھا۔
درخواست کے مطابق مارچ میں فی یونٹ فیول لاگت 8 روپے 26 پیسے رہی۔ پانی سے 23.55 فیصد اور مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ درآمدی کوئلے سے 13.80 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 1.02 فیصد، مقامی گیس سے 11.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مارچ میں جوہری ایندھن سے 21.95 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق ہوا سے 3.46 فیصد اور سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔



