Gas Leakage Web ad 1

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرپٹو کمپنیوں کو بینک اکاؤنٹس کی اجازت

0

حکومت نے کرپٹو کمپنیوں پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 نافذ کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی سے لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیاں بینک اکاؤنٹس کھولنے کی مجاز ہوں گی، اور یہ کمپنیاں پہلی مرتبہ بینکوں میں کلائنٹ منی اکاؤنٹس کے نام سے اکاؤنٹس آپریٹ کریں گی۔

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ کلائنٹ منی اکاؤنٹس میں رقوم کی جمع اور نکاسی کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس میں بینک خود اپنے فنڈز یا صارفین کی رقم استعمال نہیں کریں گے جبکہ یہ اکاؤنٹس صرف پاکستانی روپے میں آن لائن ٹریڈنگ کے لیے استعمال ہوں گے۔

بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشن سرکلر کے مطابق کرپٹو اکاؤنٹس صرف ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کے لیے ہوں گے اور انہیں قرض یا سکیورٹی کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ ان اکاؤنٹس پر کسی قسم کا منافع بھی نہیں دیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام بینک کرپٹو اکاؤنٹس کی نگرانی سخت قواعد و ضوابط کے تحت کریں گے اور انہیں اپنے رسک پروفائلنگ سسٹم کو بھی اپڈیٹ کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.