لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مہنگی بجلی کے باوجود شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے اور انہیں بلاامتیاز بجلی کی فراہمی نہیں کی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔
جے ڈی وینس مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں بھی امریکی وفد کی قیادت کریں گے، امریکی میڈیا
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کو بلا امتیاز بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جائے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔