گورنر سندھ نہال ہاشمی نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کو سندھ کے امور سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ایران کسی بھی طرح ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، امریکی صدر
نہال ہاشمی کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات ہوئی جس میں گورننس، معاشی ترقی اور عوامی فلاح کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نہال ہاشمی کو مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں میں ترقی اور پیشرفت کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔