Gas Leakage Web ad 1

ایک سونوے ملین پائونڈ کیس میں اہم پیشرفت، پی ٹی آئی وکلاء متحرک

0

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت کے لیے پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ اور مرتضیٰ طوری ہائیکورٹ پہنچے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا و ایران کے وفود مذاکرات کیلئے چند روز میں دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں: رائٹرز

پی ٹی آئی کے وکلاء نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ اور مرتضیٰ طوری کیس کو سماعت کے لیے مقرر کروانے کی غرض سے ہائیکورٹ آئے۔ وکلاء کے مطابق گزشتہ جمعرات کو تعطیل کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں ہو سکی تھی، جس کے بعد اب دوبارہ سماعت کے لیے تاریخ مقرر کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ وہ چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کریں گے اور درخواست کریں گے کہ کیس کو جلد از جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.