Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سید پور ولیج کیس نے نیا موڑ لے لیا، فیصلہ اب 21 اپریل کو

0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سید پور ویلج میں گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف جاری حکمِ امتناع کو 21 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے کو 128 سے زائد درخواست گزاروں کے مکانات گرانے سے روک رکھا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی: نیول چیف

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے 128 سے زائد درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی، جس میں درخواست گزاروں کے وکیل راجہ رضوان عباسی، عنصر کیانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت 21 اپریل کو حتمی دلائل پیش کریں اور تمام وکلاء مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوں۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر تمام وکلاء کو سننے کے بعد کیس کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

دورانِ سماعت عدالت نے وکیل راجہ رضوان عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بعد ازاں درخواست گزاروں کو بے دخل کیا جاتا ہے تو اس کے طریقہ کار کو بھی واضح کیا جانا چاہیے۔ اس پر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حکمِ امتناع کو برقرار رکھا جائے اور یقین دہانی کروائی کہ وہ آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں گے۔

عدالت نے حکم دیا کہ حکمِ امتناع برقرار رہے گا اور کیس کی مزید سماعت 21 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.