Gas Leakage Web ad 1

کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر ہے، یہاں تک پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے پہنچایا ہے: مفتاح اسماعیل

0

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر ہے اور پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے شہر کو اس صورتحال تک پہنچایا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا کہ کراچی سے بھی بدتر 3 شہروں میں سے 2 اس وقت خانہ جنگی کا شکار ہیں، جبکہ تیسرے شہر میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکڑوں افراد قتل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ کراچی ہے جہاں پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے ہمیں پہنچا دیا ہے۔
بلوچستان میں مزید دو دہشت گرد ہلاک، 3 روز کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 19 ہوگئی
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جیسے ہی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی، اس نے مؤثر اور بااختیار مقامی حکومت کا نظام ختم کردیا اور یہاں تک کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم میں بھی مؤثر مقامی حکومت کے کسی بھی تجویز کردہ نظام کی مخالفت کی۔ ان کے مطابق سندھ کے کسی بھی حصے میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا پیپلز پارٹی کا کوئی ارادہ نہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے تمام رہائشیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے، خواہ معاملہ سرکاری ملازمتوں کا ہو، ترقیاتی کاموں کا یا حتیٰ کہ پینے کے پانی کی فراہمی کا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی 38 فیصد آبادی کے لیے صوبے کے پانی کے حصے میں سے ایک فیصد دینے پر بھی آمادہ نہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب بااثر حلقے حقیقی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی بات کر رہے ہیں، خواہ یہ اختیارات مقامی حکومتوں، انتظامی یونٹس یا چھوٹے صوبوں کو منتقل کرنے کی صورت میں ہو۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ یہ عمل کہاں جا کر رکے گا، لیکن کچھ نہ کچھ کرنا ضروری ہے اور وہ بھی فوری طور پر۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ ایک ماہ کراچی میں گزاریں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، ہر طرف پھیلے کچرے، پینے کا پانی خریدنے کی مجبوری، پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، مین ہولز میں گر کر بچوں کی ہلاکتوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے گندے اور گٹر کے پانی کا تجربہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی تھانے کا چکر لگانا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کرنا یا کسی جائیداد کا اندراج کروانا بھی ان کی سوچ کو مزید واضح کردے گا۔ تب انہیں سمجھ آئے گی کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کراچی میں زندگی گزارنا کیسا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.