Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم شہبازشریف کا اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی

0

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت این آئی ٹی بی میں جاری اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس دوران اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے این آئی ٹی بی کو شہریوں کے لیے آسان، مؤثر اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور آسان ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں، جبکہ شہریوں کو سرکاری خدمات کے حصول میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر ہے، یہاں تک پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے پہنچایا ہے: مفتاح اسماعیل
وزیراعظم نے تمام سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل اصلاحات میں وفاقی وزارتوں کی ای آفس پر منتقلی اہم ترین اصلاحات میں سے ایک ہے۔

شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے تمام ماتحت اداروں اور ایس او ایز میں ای آفس کا استعمال یقینی بنانے، سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے تمام سرکاری املاک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، جبکہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کو چلانے کے لیے اسے مکمل طور پر آؤٹ سورس کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.