حکومت نے 16 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد ملک میں پیٹرول 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ یہ نئی قیمتیں 14 اگست کو کیے گئے اضافے کے بعد نافذ ہیں، جس میں پیٹرول 45 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 16 پیسے مہنگا ہوا تھا۔
20 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 بار کمی اور 8 بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 بار کم اور 11 بار بڑھائی گئی۔
موجودہ ریٹس 17 اگست تک برقرار رہیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلی تبدیلی کا فیصلہ 18 اگست کو کیا جائے گا۔