Gas Leakage Web ad 1

تحقیق: ذیابیطس اور موٹاپے کی دوائیں کینسر کا خطرہ کم کر سکتی ہیں

0

*ذیابیطس کی دوا کینسر کے خطرے میں کمی سے جڑ سکتی ہے، نئی تحقیق*

Gas Leakage Web ad 2

ذیابیطس اور موٹاپے کے لیے استعمال ہونے والی جی ایل پی۔ون ادویات کے ممکنہ فوائد اب کینسر تک بھی پہنچتے نظر آ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اوزیمپک اور ویگووی جیسی دوائیں استعمال کرنے والے افراد میں بعض اقسام کے کینسر کا خطرہ کم اور کینسر کے دوبارہ ہونے کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ٹیکساس کی بریسٹ کینسر سرجن ڈاکٹر لورین رورک نے بتایا کہ 2026 کی امریکن سوسائٹی آف کلینیکل آنکولوجی کانفرنس میں پیش کردہ ایک تحقیق میں جی ایل پی۔ون ادویات کے استعمال اور بریسٹ کینسر کے دوبارہ نمودار ہونے کی کم شرح کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔

تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اب تک کے شواہد زیادہ تر مشاہداتی مطالعات پر مبنی ہیں۔ اس لیے یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ یہ دوائیں براہِ راست کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہیں یا اس کا علاج کرتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان ادویات سے وزن کم ہوتا ہے اور جسم میں دائمی سوزش میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ جسم کی اضافی چربی گھٹنے سے ایسٹروجن کی سطح بھی نیچے آ سکتی ہے۔ یہ دونوں عوامل بریسٹ کینسر سمیت کچھ دیگر کینسرز کے خطرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر لورین رورک کے مطابق ابتدائی نتائج نے مزید تحقیق کی راہ کھول دی ہے، لیکن حتمی نتیجے کے لیے بے ترتیب اور کنٹرول شدہ کلینیکل ٹرائلز درکار ہوں گے۔

ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کینسر سے بچاؤ یا علاج کے لیے اپنی مرضی سے جی ایل پی۔ون ادویات کا استعمال نہ کیا جائے۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.