Gas Leakage Web ad 1

امریکا و ایران کے وفود مذاکرات کیلئے چند روز میں دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں: رائٹرز

0

United States اور Iran کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی Reuters نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

کینیڈا: یونیورسٹی کا 60 ویں سالگرہ پر انوکھا جشن

دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کا اگلا دور اس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔
ادھر JD Vance نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے وزیراعظم Shehbaz Sharif اور فیلڈ مارشل Asim Munir کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمارے اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے میں حقیقی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، اور پاکستان نے دو ایسے ممالک کے درمیان ثالثی میں مدبرانہ صلاحیت دکھائی جو طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.