اسلام آباد ٹاکس کے حوالے سے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور دیرپا امن قائم ہو۔
ایران سے ہزاروں پاکستانیوں کی وطن واپسی
انہوں نے کہا کہ ہم امن کے عمل میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور دنیا کے امن میں پاکستان کا اہم کردار خوش آئند ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ امید ہے اسلام آباد مذاکرات مشرق وسطیٰ میں مستقل اور پائیدار امن کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔