وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنی تعلیمات اور شاعری کے ذریعے امن، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی تعلیمات آج بھی معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جو لوگوں کو باہمی احترام، رواداری اور اخوت کا درس دیتی ہیں۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بھارت کے شبمن گل ایک بار پھر پہلے نمبر پرآگئے
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام دلوں کو جوڑنے اور انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ ہے، جبکہ "شاہ جو رسالو” پوری دنیا کے لیے ایک عظیم ادبی اور روحانی ورثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی تعلیمات پر عمل کرکے ایک پرامن، متحد اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔