اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
اسرائیل کے غلط اندازوں کی بنیاد پر امریکا جنگ میں شامل ہوا: اسماعیل بقائی
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت درآمدی لاگت کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 100 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔