ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غلط اندازہ کاری کے باعث امریکا اس جنگ میں شامل ہوا۔
مصری اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا اس وقت ایران پر اپنے مطالبات مسلط کرنے اور طاقت کے استعمال کے لیے مذاکرات کا محض دکھاوا کر رہا ہے۔
اسلام آباد کے گھریلو سروے سے حاصل ہونے والا ڈیٹا محفوظ بنانا بڑا چیلنج بن گیا
انہوں نے مزید کہا کہ اب دنیا میں امریکی سفارت کاری پر کوئی اعتماد نہیں کرے گا، جبکہ ایرانی عوام بھی ماضی کے تجربے کے بعد امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایران کے شہر میناب میں واقع گرلز اسکول پر حملہ امریکی کارروائیوں کی ایک سفاک مثال ہے، جس کے نتیجے میں 170 طالبات اور اساتذہ جاں بحق ہوئے۔