Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے رہائی فورس کی تشکیل پر جواب طلب

0

وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے رہائی فورس کی تشکیل کے حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی آئینی عدالت میں اس سلسلے میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیف جسٹس امین الدین خان نے تین رکنی بینچ کے ساتھ کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں شواہد سے متعلق دستاویزات پیش کیں۔

بجلی صارفین اپریل میں 14.37 ارب کا اضافی بوجھ برداشت کریں گے

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا موقف ہے کہ ان کا مقابلہ ڈاکوؤں سے ہے۔ وکیل نے تھریٹ سے متعلق متعلقہ آرٹیکلز بھی عدالت کے سامنے پیش کیے اور کراچی ہائیکورٹ کے امن و امان سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا کابینہ کی جانب سے ایسی فورس بنانے کی کوئی اجازت دی گئی ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ کابینہ نے اس حوالے سے کوئی اجازت نہیں دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو۔

آئینی عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے رہائی فورس کی تشکیل پر دس دن کے اندر جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ سزا یافتہ شخص کے لیے ایسی فورس نہیں بننی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.