Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں سعودی عرب کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں سعودی عرب کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

0

جدہ: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے ۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کو رواں سال کے پہلے 7 ماہ 5.17 ارب ڈالر کے قرضے موصول

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے موجودہ آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.