اسلام آباد: اقتصادی امور ڈویژن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 5.17 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.77 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ مالی سال 2025 کی اسی مدت میں یہ رقم 4.584 ارب ڈالر تھی .
ان اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران دو طرفہ قرضوں اور گرانٹس کی مجموعی فراہمی 931.88 ملین ڈالر رہی۔ اس میں سعودی عرب سرفہرست رہا جس نے 708.70 ملین ڈالر فراہم کیے، جس میں موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کی مد میں 700 ملین ڈالر شامل ہیں ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی
دیگر ممالک کی جانب سے فراہم کردہ دو طرفہ قرضوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
– **چین:** 72.28 ملین ڈالر
– **ڈنمارک:** 71.15 ملین ڈالر
– **فرانس:** 26.73 ملین ڈالر
– **جرمنی:** 5.45 ملین ڈالر
– **جاپان:** 15.53 ملین ڈالر
– **کوریا:** 9.49 ملین ڈالر
– **کویت:** 22.06 ملین ڈالر
– **امریکہ:** 0.49 ملین ڈالر
اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین سے حاصل کردہ گارنٹیڈ قرضہ 269.42 ملین ڈالر رہا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے تحت قرضہ اقتصادی امور ڈویژن کے اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بیلنس شیٹ پر ریکارڈ کیا جاتا ہے ۔