نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں میں تل ابیب، بیت شمش اور حیفہ سمیت متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی شہروں میں 30 افراد زخمی ہو گئے ۔ ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب کے بن گوریان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شدید افراتفری پھیل گئی، جہں خوف و ہراس کے باعث مسافروں اور عملے کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔
پاکستان کو رواں سال کے پہلے 7 ماہ 5.17 ارب ڈالر کے قرضے موصول
عراق کے شمالی علاقے مخمور میں فرانسیسی فوجی اڈے کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 6 فرانسیسی فوجی زخمی ہو گئے ۔ عراق میں واقع امریکی ری فیولنگ طیارہ کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
متحدہ عرب امارات میں بھی بدامنی جاری ہے۔ دبئی میں ایک رہائشی عمارت پر ڈرون کا ملبہ گرا ہے ۔ اس صورت حال کے پیش نظر امریکہ کے ایک بڑے بینک نے متحدہ عرب امارات میں اپنی تمام شاخیں عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملوں کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے ۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تل ابیب کے نواح میں واقع ایک ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کو جدید میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے ۔ ان حملوں کے جواب میں اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں ۔