قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا۔
اجلاس کے آغاز پر ہی کورم کی نشاندہی کی گئی، جس کا اعلان اقبال آفریدی نے کیا۔
اقبال آفریدی نے کہا کہ وہ اسپیکر قومی اسمبلی کے نامناسب رویے کی وجہ سے کورم کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر نے اراکین کی گنتی کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد کورم کے مکمل ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کردی گئی۔