Gas Leakage Web ad 1

سماجی کارکنوں کا ایپل اور گوگل سے ایکس سے متعلق بڑا مطالبہ!

سماجی کارکنوں کا ایپل اور گوگل سے ایکس سے متعلق بڑا مطالبہ!

0

خواتین کے حقوق اور سماجی بہبود سے وابستہ متعدد گروپس کے اتحاد نے گوگل اور ایپل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ اور اس کے چیٹ بوٹ ‘گروک’ کو اپنے ایپ اسٹورز سے ہٹا دیں۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانیہ: سڑک کی تعمیر کے دوران 300 سے زائد قدیم رومی قبریں دریافت

بدھ کے روز شائع ہونے والے ایک کھلے خط میں الٹرا وائلٹ، دی نیشنل آرگنائزیشن فار ویمن، موو آن اور پیرنٹس ٹوگیدر جیسے گروہوں نے الزام لگایا کہ یہ پلیٹ فارمز خواتین اور بچوں سے متعلق غیر قانونی، جنسی، توہین آمیز اور پرتشدد مواد کی تیاری و تقسیم کو فروغ دے رہے ہیں، جو دونوں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے پلیٹ فارم پالیسیوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

الٹرا وائلٹ کی کمپین ڈائریکٹر جینا شرمن نے کہا کہ یہ اتحاد گوگل اور ایپل سے سنجیدگی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے ضوابط پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان پلیٹ فارمز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ اس اقدام کا مقصد ایلون مسک اور ان کی کمپنیوں پر صارفین کی حفاظت اور اخلاقی ذمہ داریوں کے حوالے سے دباؤ بڑھانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.