پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل سمز کے صارف کے اپنے نام پر رجسٹر ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔
پی ٹی اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اتھارٹی نے واضح کیا کہ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے ذمہ دار ہوں گے، اور کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کر کے ملک کے مواصلاتی نظام کے تحفظ اور استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔