کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے ائیرپورٹ پر طویل عرصے سے کھڑے ناکارہ طیاروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 25 سے زائد ایسے طیارے کباڑ بن چکے ہیں، جن میں پرندوں نے گھونسلے بنا لیے ہیں۔ یہ طیارے زیادہ تر قانونی پیچیدگیوں اور مقدمات کی وجہ سے ہٹائے نہیں جا سکے تھے۔
ڈیزل سستا کرنے کے بعد حکو مت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی
ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ 20 طیارے ایک بند ہونے والی نجی ائیرلائن کے ہیں، جبکہ قومی ائیرلائن کے 7 ناکارہ طیارے بھی اسی صورتحال کا شکار ہیں۔ ان ناکارہ طیاروں میں آگ لگنے کے واقعات اور پرزوں کی چوری کی اطلاعات بھی موصول ہو چکی ہیں۔ ائیرپورٹ اتھارٹی اب ان طیاروں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے آپشنز پر غور کر رہی ہے۔