Gas Leakage Web ad 1

ملتان: ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری کا معاملہ، 9 ڈاکٹر، 1 نرس معطل

0

نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک تمام متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، جبکہ واقعے میں ملوث پوسٹ گریجویشن ٹریننگ کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹریننگ بھی فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق معطل کیے گئے تمام ڈاکٹرز کو بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

8 سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ

واضح رہے کہ تین روز قبل شعبۂ سرجری کے ڈاکٹروں نے بغیر ایچ آئی وی رپورٹ کے ایک مریض کا آپریشن کیا تھا، اور بعد ازاں رپورٹ آنے پر انکشاف ہوا کہ مریض ایچ آئی وی پازیٹو تھا۔

ایم ایس نشتر ہسپتال کے مطابق آپریشن تھیٹر میں کام کرنے والے 10 سے زائد ڈاکٹروں اور اسٹاف کے ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.