ہر سال پاکستان میں 93 ہزار سے زائد بچوں کے تپِ دق (ٹی بی) میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق یہ اعداد و شمار تین اداروں کی مشترکہ کانفرنس میں پیش کیے گئے، جس میں پاکستان میں ٹی بی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ای سی سی ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی
ڈبلیو ایچ او کے مطابق بچوں میں ٹی بی سے متعلق رپورٹ بھی اسی مشترکہ کانفرنس میں سامنے آئی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 69 ہزار ہے۔ ان میں تقریباً 14 فیصد بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹی بی سے متاثرہ دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہے، جبکہ مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں ٹی بی کے مجموعی بوجھ کا 73 فیصد حصہ پاکستان پر آتا ہے۔
کانفرنس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت، وزارت صحت اور ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے اشتراک سے بچوں کے علاج اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری ہیں۔ یہ کانفرنس ڈبلیو ایچ او، وزارت صحت اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی گئی۔



