Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور حتمی سمجھوتے کے حوالے سے حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مختصر اور انتہائی مؤثر دورہ ایران مکمل ہو گیا ہے۔ اس دورے کے دوران ان کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں جو 8 اپریل کو جنگ بندی کے بعد خطے میں موجود کشیدگی میں کمی اور تعمیری مذاکرات کے لیے جاری ثالثی کوششوں کا حصہ تھیں۔

پنجاب میں زرعی ٹیکس کے نام پر آئین شکنی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بڑا چیلنج دائر کر دیا گیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں امن، استحکام اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں اور ان کے نتیجے میں ثالثی کے عمل کو مزید تقویت ملی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی تفصیلی گفتگو کے بعد حتمی سمجھوتے کی سمت حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی قیادت نے خطے کے مسائل کے پرامن حل اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایران آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے کیا۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ روز ایران پہنچے تھے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.