Gas Leakage Web ad 1

چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سکیورٹی سے متعلق اہم ہدایت

0

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات کے دوران چاروں صوبوں میں سکیورٹی سے متعلق اہم ہدایت جاری کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف الیکشن کمشنر نے چاروں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ سکندر سلطان راجہ نے چاروں آئی جی صاحبان کو سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ جلد از جلد سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے، ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.