Gas Leakage Web ad 1

ایس اینڈ پی کا الیکشن کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے کا اشارہ

0

اسلام آباد : ایس اینڈ پی ریٹنگ ایجنسی نے الیکشن کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق ایس اینڈ پی ریٹنگ ایجنسی نے الیکشن کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو کر ’بی‘ ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کے سخت ریفارمز جاری رکھنے کے عزم سے پاکستان کی گلوبل ریٹنگ بہتر ہوگی۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ اور اہم اداروں کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت کو آئی ایم ایف فنڈنگ کے امکانات زیادہ ہوں گے، پاکستان کی موجودہ ٹرپل سی پلس ریٹنگ ’بی‘ سے ایک درجہ کم ہے۔

ایس اینڈ پی نے مزید کہا کہ پاکستان کی ابھی ٹرپل سی ریٹنگ ہے، جو ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کرتی ہے

 

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.