Gas Leakage Web ad 1

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے برابر خطرہ قرار دیدیا

0

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے برابر خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انتباہ کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ تاحال خاموش ہے، جبکہ 1300 سے زائد کمپیوٹر سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات منفی قوتوں کی جانب سے مبالغہ آرائی ہیں، جبکہ اس شعبے میں سبقت حاصل کرنے والے ملک کی برتری برقرار رہے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اثرات اور ممکنہ وجودی خطرات کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے، تاہم امریکی حکومت اب بھی مؤثر قانون سازی اور ضابطہ بندی کے حوالے سے سست روی کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1300 سے زائد کمپیوٹر سائنس دانوں نے ایک کھلے خط میں حکومتوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار کم کی جائے اور اس شعبے کے لیے سخت حفاظتی ضابطے متعارف کرائے جائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.