وزیراعظم شہباز شریف نے طلبا کیلئے مفت لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے طلبا کیلئے مفت لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے طلبا کے لیے مفت لیپ ٹاپ اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں پاکستان کو بہت آگے جانا ہے۔
واٹس ایپ کا بیک اپ چیٹ کی حفاظت کے لیے بڑا اعلان
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے کی پیشکش کی ہے، اور لاکھوں طلبا کو تربیت کے لیے سعودی عرب بھیجا جائے گا۔ سعودی حکومت نے پاکستانی افرادی قوت کو اے آئی کے شعبے میں مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ویژن 2030 اور فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی پاکستانی ماہرین کی خدمات لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے ہونہار طلبا قوم کا فخر ہیں، اور انہیں خوشی ہے کہ وہ ملک کے معماروں کے سامنے کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو جدید میدانوں میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے، جبکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعاون میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کا پاکستان بنائیں گے اور اسے عظیم قوموں کی صف میں کھڑا کریں گے۔