اگرحکومت نے 4500 روپے فی من ریٹ نہ دیا توکسان گندم کاشت نہیں کریں گے: کسان اتحاد پاکستان

اگرحکومت نے 4500 روپے فی من ریٹ نہ دیا توکسان گندم کاشت نہیں کریں گے: کسان اتحاد پاکستان

0

کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو کسان گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔

اپنے بیان میں خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من کے نرخ پر کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کسان کی لاگت سے کم ہے۔ ان کے مطابق گندم کی کاشت پر فی من لاگت 4000 سے 4500 روپے تک پہنچ چکی ہے، مگر حکومت کسانوں سے مشاورت کیے بغیر فیصلے کر رہی ہے جو ان کے مفاد میں نہیں۔
نامور پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون نے بالی ووڈ میں کام نا کرنے کی وجہ بتا دی

انہوں نے کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتے ہیں، خیرات نہیں۔ سیلاب نے پہلے ہی کسانوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اور اب کم قیمت مقرر کر کے ان پر مزید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

خالد حسین نے گنے اور کپاس کی قیمتوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گنے کا موجودہ ریٹ 350 روپے فی من ہے جبکہ چینی 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، اس لیے گنے کی قیمت کم از کم 600 روپے فی من مقرر کی جائے۔ کپاس کا ریٹ بھی نقصان دہ ہے، اسے 12000 روپے فی من تک بڑھایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دی تھی جس کے تحت گندم کی خریداری 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق وفاقی اور صوبائی ادارے تقریباً 6.2 ملین ٹن کے اسٹریٹجک ذخائر حاصل کریں گے اور گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.