Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں

0

وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے تحت اصلاحاتی عملدرآمد کمیٹی دسمبر 2024 میں قائم کی گئی تھی، جس میں وزارتِ دفاع، بحری اور لاجسٹکس شعبوں، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کے ماہرین اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹاسک فورس نے بحری شعبے کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 99 اصلاحات کی سفارشات پیش کیں، جن کے تحت بندرگاہوں کے ماسٹر پلان، جہاز رانی، جہاز سازی، شپ ری سائیکلنگ اور ماہی گیری سے متعلق اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز کیا گیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای عظیم رہنما تھے، ہر حال میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: وزیراعظم

ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں اصلاحاتی عملدرآمد کمیٹی نے 99 میں سے 85 ایکشن پوائنٹس مکمل کر لیے ہیں، جبکہ باقی 14 میں سے 11 نکات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور 3 پر طویل المدتی حکمتِ عملی کے تحت کام جاری ہے۔

مکمل ہونے والی اصلاحات میں قومی بندرگاہوں کے ماسٹر پلان کی تیاری، یکساں پورٹ ٹیرف کا نفاذ اور ٹرانزٹ تجارت سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔

اصلاحات کے تحت بندرگاہوں کی استعداد کار میں اضافہ، اقتصادی زونز کی نگرانی کے لیے جدید نظام کا قیام اور کراچی پورٹ کی اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

مزید برآں، ٹرانس شپمنٹ اور بنکرنگ کے لیے کسٹم رولز متعارف کرانے کے ساتھ مقامی جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کے نظام کو فروغ دینے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

صوبائی سطح پر ماہی گیری کے فروغ کے لیے پانچ سالہ منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ آٹھ سال بعد جہازوں کی ری سائیکلنگ کا عمل بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ان اصلاحات کے نتیجے میں بندرگاہوں کی ڈریجنگ میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.