Gas Leakage Web ad 1

نامور پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون نے بالی ووڈ میں کام نا کرنے کی وجہ بتا دی

نامور پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون نے بالی ووڈ میں کام نا کرنے کی وجہ بتا دی

0

بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف اے پی ڈھلون نے بالی ووڈ میوزک انڈسٹری کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بیان کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق اے پی ڈھلون نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بالی ووڈ کی جانب سے آنے والی گانوں کی پیشکشوں کو مسترد کیا کیونکہ ان کے مطابق وہاں فنکاروں کا ذاتی مفاد کے لیے استحصال کیا جاتا ہے۔
سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کردیا

ایک انٹرویو میں گلوکار نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اب تک کسی بالی ووڈ فلم کے لیے گانا کیوں نہیں گایا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنی کمیونٹی اور اپنے لوگوں کے مفاد کا خیال رکھتا ہوں۔ یہ فیصلہ بالی ووڈ کے خلاف نہیں بلکہ اپنی برادری کے لیے ایک مضبوط مثال قائم کرنے کے لیے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی پنجابی فنکار بالی ووڈ کے لیے گانا گاتا ہے تو اس گانے کے تمام حقوق، جیسے ٹریک، ریمکس اور ملکیت، فلم پروڈیوسر کے پاس چلے جاتے ہیں، جس سے فنکار اپنی خودمختاری کھو بیٹھتا ہے۔

اے پی ڈھلون نے واضح کیا کہ وہ بالی ووڈ کے لیے گانا گانے پر تیار ہیں، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پروڈیوسرز اپنا کاروباری طریقہ کار بدلیں تاکہ فنکاروں کے استحصال کا سلسلہ ختم ہو سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.