Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب کی جانب پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تحفہ

0

 سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے، امدادی سامان10ہزارشیلٹر کٹس ،10ہزار فوڈ پیکجز پر مشتمل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور اخوت اور بھائی چارے کا اظہار کیا ہے، کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے امدادی سامان سے بھرے 5 ٹرک پنجاب کے مختلف اضلاع میں پہنچا دیے گئے۔

یہ امدادی سامان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پی ڈی ایم اے کے سپرد کیا، ملاقات میں باہمی تعلقات، سیلاب متاثرین کی بحالی، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکجز پر مشتمل ہے جبکہ شیلٹر کٹس میں خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی لائٹس، تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں، جبکہ 95 کلوگرام کے فوڈ پیکجز میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل فراہم کیا گیا ہے۔

یہ امدادی سامان پنجاب کے 7 اضلاع قصور، جھنگ، خانیوال، حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.