Gas Leakage Web ad 1

صدر مملکت نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دیدی

0

صدرِپاکستان آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

‏‎‏‎بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو 11ویں این ایف سی کا رکن نامزد کیا گیا تھا۔صدر  آصف علی زرداری نے نئی نامزدگی کی منظوری دیدی جس کے بعد پچھلی منظوری منسوخ ہوگئی۔اس کے علاوہ صدر نے کرمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور صوبوں کے ایک ایک ماہر کو بھی کمیشن میں شامل کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.