Gas Leakage Web ad 1

نواز شریف کل سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

0

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں ۔

Gas Leakage Web ad 2

نوازشریف کل حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ آباد سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے والے نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی ہوں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف این اے 67 میں امیدوار سائرہ افضل تارڑ کے انتخابی جلسے میں شرکت کریں گے۔

یہ 21 اکتوبر کو 4 سالہ جلا وطنی کے بعد پاکستان واپسی پر نواز شریف کی کسی عوامی جلسے میں پہلی شرکت ہوگی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابی مہم کے دوران 12 سے 15 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.