Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 11 سال سے مفرور دہشتگرد اشتہاری گرفتار

0

 

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد : فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 سال سے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمران خان کے نام سے ہوئی ہے، جو قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف سال 2014 میں تھانہ سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق عمران خان دبئی سے اسلام آباد پہنچتے ہی ایئرپورٹ پر دھر لیا گیا۔ اس کا نام پہلے ہی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ گرفتار ملزم قتل کے بعد بیرونِ ملک فرار ہو گیا تھا اور پنجاب پولیس کو گزشتہ 11 سال سے مطلوب تھا۔

گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ادارہ ملک میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.