Gas Leakage Web ad 1

ایچ ڈی ایف کی تمباکو اور نکوٹین کے مضر اثرات پر ورکشاپ,تمباکو سے جڑے صحت عامہ کے خطرات، اور قابو پانے کے لیے درکار پالیسی اقدامات پر بحث

0

ہیومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) نے اسلام آباد کے موون پک ہوٹل میں "تمباکو اور نکوٹین کے مضر اثرات” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس اہم تقریب میں دارالحکومت کے پرنٹ، ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ میڈیا سے وابستہ 45 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ورکشاپ کا مقصد میڈیا نمائندگان کو تمباکو سے جڑے صحت عامہ کے خطرات، نئی نکوٹین مصنوعات کے ابھرتے ہوئے رجحانات، اور پاکستان میں تمباکو پر قابو پانے کے لیے درکار پالیسی اقدامات سے روشناس کروانا تھا۔ اس ورکشاپ کو تمباکو کنٹرول کمپئن کے کلیدی شراکت داروں کی حمایت حاصل تھی، جو پاکستان میں کثیر الجہتی سطح پر تمباکو سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ورکشاپ کی ایک نمایاں جھلک ایچ ڈی ایف کی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کا اجرا تھا، جو الیکٹرانک نکوٹین ڈلیوری سسٹمز (ENDS) جیسے ای سگریٹس اور ویپنگ مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال کا تجزیہ پیش کرتی ہے۔ رپورٹ میں خاص طور پر نوجوانوں کو ہدف بنانے والی مارکیٹنگ تکنیکوں، قانونی خلاؤں، اور ان مصنوعات سے جُڑے صحت کے خدشات کو اجاگر کیا گیا۔

ایچ ڈی ایف کے ماہرین نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے رپورٹ کے اہم نکات، اعداد و شمار اور پالیسی سفارشات پر روشنی ڈالی۔ اس کا مقصد صحافیوں کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے بااعتماد معلومات فراہم کرنا اور ان کی استعداد کار کو بہتر بنانا تھا تاکہ وہ عوامی سطح پر شعور اجاگر کر سکیں۔

ورکشاپ میں تمباکو پر قابو پانے کی فوری ضرورت، نوجوانوں میں نکوٹین کے استعمال میں اضافے اور اس کے سماجی و معاشی اثرات پر بھی گہری گفتگو ہوئی۔ مقررین نے زور دیا کہ تمباکو مصنوعات کے بے تحاشا استعمال سے نمٹنے کے لیے مؤثر قانون سازی، نفاذ اور میڈیا کی فعال شمولیت ناگزیر ہے۔

شرکاء کو ترغیب دی گئی کہ وہ تحقیق اور شواہد پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے عوامی بیانیہ کو مثبت انداز میں متاثر کریں اور صحت عامہ کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.