Gas Leakage Web ad 1

کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ

0

روشنیوں کے شہر کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہوگیا۔ماہر امراض تنفس نے کہا کہ  نجی ہسپتال میں برڈفینسرز لنگز کے ہفتہ وار 15 سے 20 کیس رپورٹ ہورہے ہیں، کبوتروں سے پھیلنے والی بیماری برڈ فینسرز لنگز سے زیادہ تر خواتین متاثر ہورہی ہیں۔

 

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے بتایا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے ذرات سانس کی نالی میں جمع ہو جاتے ہیں اور یہ  ذرات الرجی اور پھیپھڑوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں، کبوترکے پروں کے ذرات کھڑکیوں اور اے سی کےذریعے گھروں میں داخل ہوتے ہیں۔

 

ڈاکٹر محمد عرفان نے یہ بھی بتایا کہ مریضوں کو سٹیرائڈز، آکسیجن یا پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی ضرورت پڑسکتی ہے، بیماری سے بچاؤ کیلئے کبوتروں سے دوری اور احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے، متاثرہ افراد پرندوں سے فوری طور پر دوری اختیار کریں۔

 

دوسری جانب سول ہسپتال حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سانس کی بیماریوں کے متعدد کیس روزانہ رپورٹ ہوتے ہیں، ان بیماریوں کی کوئی خاص درجہ بندی نہیں کی جاتی، خواتین مریضوں میں بغیر کسی مرض کے سانس پھولنے کا معاملہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.