پاکستانتازہ ترینصحت

ملک میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ، اسپتال بھر گئے

کراچی: پاکستان میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے باعث اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال جنوری سے اب تک ملیریا کے 2 لاکھ 49 ہزار 151 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی سے ملیریا کے تقریباً 2 ہزار کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ حیدرآباد ڈویژن سے 1 لاکھ 19 ہزار اور لاڑکانہ سے 55 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں بھی ہزاروں مریض ملیریا سے متاثر ہیں۔

ماہرین کے مطابق مچھروں کی افزائش کی بڑی وجوہات میں نکاسی آب کا ناقص نظام اور احتیاطی تدابیر کی کمی شامل ہیں، جو کہ شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button