Gas Leakage Web ad 1

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس: جسٹس منیب کا بنچ میں شامل ہونے سے انکار،سماعت ملتوی

0

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس میں تشکیل کردہ لارجر بنچ میں شمولیت سے انکار کر دیا۔ جس کے نتیجے میں سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر کی عدم موجودگی پر اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلایا۔ چیف جسٹس نے اس بات کا ذکر کیا کہ ماضی میں اس کیس کا فیصلہ 5 رکنی بنچ نے کیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ وہ بنچ کا حصہ نہیں بن سکتے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کیس سننے سے معذرت کر رہے ہیں۔ دوران سماعت، پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کمیٹی کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس منیب اختر کا خط عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا، اور اس معاملے میں ان کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نظرثانی کیس دو سال سے زائد عرصے سے زیرالتواء ہے اور امید ظاہر کی کہ جسٹس منیب کل سماعت میں شامل ہوں گے۔ سماعت کل ساڑھے 11 بجے دوبارہ ہوگی۔

جو افسران اور ملازمین بروقت آفس نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں، عظمیٰ بخاری

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.