Gas Leakage Web ad 1

پاکستانیوں کیلئے خوشخبر ی،اوگرا کا گیس قیمتوں میں کمی کا اعلان،کتنی کمی ؟جانیں

0

 

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ ستمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ،جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 1.15 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے لیے ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.