لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے دیگر ججز کو بھی اسی طرح کے خطوط موصول ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو مشکوک خط موصول ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے خطوط کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججوں کو مشکوک خط موصول ہونے کا انکشاف ہوا۔
مشکوک خطوط میں سے ایک کو کھولا گیا تو اس میں سے پاؤڈر برآمد ہوا تھا۔