Gas Leakage Web ad 1

جنوبی افریقہ،بس کھائی میں گر گئی، 45 ایسٹر زائرین ہلاک

0

پریٹوریا(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ کے صوبے لمپوپو میں ایسٹر زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبے لمپوپو میں ایسٹر زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے۔

بس بے قابو ہو کر پل کے بیریئر سے ٹکرائی اور نیچے کھائی میں جا گری، پل سے گرنے سے بس میں آگ لگ گئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق حادثے میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

جوہانسبرگ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ بس میں سوارحادثے میں 8 سالہ بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.