Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی کا رویہ برقرار رہا تو پابندی پر غور کرنا پڑے گا، رانا تنویر

پی ٹی آئی کا رویہ برقرار رہا تو پابندی پر غور کرنا پڑے گا، رانا تنویر

0

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ رویے پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات آتے رہے تو حکومت کو پارٹی پر پابندی کے امکان پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑ سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کا اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کرنا سیدھی بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، ریاست ایسے طرزِ عمل کو برداشت نہیں کر سکتی۔

زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے بعد مچل اسٹارک نے وسیم اکرم سے متعلق کیا کہا؟

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ 2014 سے ہمارا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔ دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ، بل پھاڑنے اور یوٹیلٹی بلز جمع نہ کرانے جیسے اقدامات سول نافرمانی کی واضح مثال تھے، جبکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو نے کبھی ریاست مخالف تحریک یا سول نافرمانی کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایک دوسرے کی پالیسیوں پر تنقید کی اور نظام کو مضبوط کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود معیشت کو سنبھالا ہے اور ہماری پالیسیوں سے پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر ہو رہی ہے۔

18ویں ترمیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مکمل واپسی کی بات نہیں ہو رہی، البتہ کچھ ترمیمات پر صوبے اپنی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.