لاہور میں پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کے صدر نے وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تمام بارز میں پولیس کا داخلہ بند ہوگا۔
واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالے افغان شہری کا الزامات سے انکار
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اس دوران پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ضلع کچہری میں وکلا کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ صدر بار نے اپنے بیان میں کہا کہ وکلا کے بائیکاٹ کے دوران کوئی عدالت کسی کے خلاف منفی آرڈر جاری نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دن ساڑھے 11 بجے بار کا احتجاجی اجلاس ہوگا اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔